Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / تحفظ بنیاد اسلام بل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: ابتسام الٰہی ظہیر

تحفظ بنیاد اسلام بل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: ابتسام الٰہی ظہیر

اس بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر ابتسام الٰہی ظہیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات، وفد میں معتصم الٰہی ظہیر، ڈاکٹرعبدالغفور، محمد علی یزدانی، صابر فاروق رحیمی، فیصل افضل شیخ اور محمد عمران شامل تھے

لاہور(28جولائی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر ابتسام الٰہی ظہیر نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی جبکہ وفد میں معتصم الٰہی ظہیر، ڈاکٹرعبدالغفور، محمد علی یزدانی، صابر فاروق رحیمی، فیصل افضل شیخ اور محمد عمران شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیین لکھا جائے گا اور تمام مقدس ہستیوں کے ناموس کی حفاظت ہو سکے گی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *