Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، سیاسی معاملات پر ارکان صوبائی اسمبلی اور سینئر قیادت سے بھی مشاورت کا فیصلہ

چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، سیاسی معاملات پر ارکان صوبائی اسمبلی اور سینئر قیادت سے بھی مشاورت کا فیصلہ

اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور شافع حسین شریک ہوئے

چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ نے اہم امور پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جبکہ ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی نے پارٹی قیادت کو اہم معاملات پر تجاویز دیں

لاہور(03اگست2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور شافع حسین شریک ہوئے۔ اجلاس میں پارٹی کا سیاسی معاملات پر ارکان قومی اسمبلی کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی اور پارٹی کی سینئر قیادت سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا، سینئر قیادت اور رہنماؤں کی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ جلد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ نے اہم امور پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جبکہ ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی نے پارٹی قیادت کو اہم معاملات پر تجاویز دیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *