وزیراعلیٰ کی اتحادی پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے ملاقات، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے: عثمان بزدار، چودھری پرویزالٰہی
August 5, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
188 Views
ملاقات سپیکر چیمبرز میں ہوئی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی اور راجہ بشارت موجود تھے، لیگی قیادت کی عوامی فلاحی منصوبوں پر بات چیت، بعض تجاویز پیش کیں
لاہور(05اگست2020) پنجاب کے دو اتحادیوں کی ملاقات آج یہاں اسمبلی میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سپیکر چیمبر میں پاکستان مسلم لیگ کے قائدین سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی ایم این اے سے ملاقات کی جس میں پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے آگے آئے، آج پاکستانی قوم نے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کر کے یہ پیغام دے دیا ہے کہ کشمیریوں کی فتح تک پوری قوم متفقہ طور پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے ملاقات کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں بارے بات چیت کی اور اس سلسلہ میں بعض تجاویز پیش کیں۔

