Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، ہندوتوا کا منشور دنیا نے مسترد کر دیا: کامل علی آغا، سلیم بریار

کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، ہندوتوا کا منشور دنیا نے مسترد کر دیا: کامل علی آغا، سلیم بریار

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی

کشمیری 365 دنوں سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، پاکستان نے اپنا مکمل سیاسی نقشہ پیش کر دیا ہے، کشمیر کی آزادی کے سوا کسی بات پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: ریلی سے خطاب

لاہور(05اگست2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے کی جبکہ میاں منیر، میاں عمران مسعود، خواجہ وقار، رشید بوٹی، ذوالفقار پپن، عمر شیخ، چودھری ناصر عنایت سرا ایڈووکیٹ، ذوالفقار گھمن، ارشد مغل، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، ماجدہ زیدی، کنول نسیم اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا اور سلیم بریار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر جتنا مرضی ظلم کے پہاڑ ڈھا لے آزادی کی کرن پھوٹ چکی، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لا رہی ہے، پوری دنیا ہندوتوا کے منشور کو مسترد کر چکی، کشمیر کی آزادی کے سوا کسی بات پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو دکھانا ہے کہ مظلوم کشمیری 365 دنوں سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روشن بھارت کا نعرہ لگانے والی بھارتی حکومت ایک مکار اور آمرانہ ذہن کی نشاندہی کر رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی ترجمان ہے، پاکستان کا مکمل سیاسی نقشہ پیش کر دیا گیا ہے، اقوام متحدہ اور ہیومن رائٹس کی عالمی تنظیمیں بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیروں پر ظلم بند کرے۔ پاکستان مسلم لیگ کی ریلی میں کسان ونگ، علماء ونگ، وکلاء ونگ، لیبر ونگ اور خواتین ونگ نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *