Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس ولید مشتاق کی ملاقات

سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس ولید مشتاق کی ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان رابطہ عوام مہم، تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال

کورونا کی صورتحال بہت بہتر لیکن ابھی ایس او پیز پر عمل ضروری ہے، ہمارے بعد والی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبے بند نہ کیے ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی

لاہور(10اگست2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے بیلاروس کے اعزازی قونصل جنرل ولید مشتاق نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رابطہ مہم خصوصاً تجارت، زراعت اور ٹورازم کو بڑھانے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ تجارت، تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبہ میں تعاون کرنے سے دونوں ملکوں کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی معاشی صورتحال پر بہت برا اَثر پڑا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب پنجاب سمیت پورے پاکستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں لیکن ابھی بھی عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔ اعزازی قونصل جنرل ولید مشتاق نے کہا کہ بیلاروس میں پاکستان کو بڑے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پاکستانی چاول کی وہاں بڑی مانگ ہے لیکن تجارتی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ کے دور میں پنجاب میں خصوصاً زراعت، صحت اور تعلیم کے میدان میں بڑی ترقی دیکھنے میں آئی تھی اور یو این ایس ایف کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بعد میں آنے والی حکومتوں نے ہمارے دورکے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کی بجائے بند کر دیا، اگر ترقیاتی منصوبے بند نہ کیے جاتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ بعد ازاں چودھری پرویزالٰہی کو دورہ بیلاروس کی دعوت دی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے معزز مہمان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *