چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا سابق صدر رفیق تارڑ کو ٹیلیفون، اہلیہ کی وفات پر تعزیت
August 11, 2020
Featured, News, Urdu News
155 Views
لاہور(11اگست2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کو ٹیلیفون کیا اور ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہم آپ تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحومہ نہایت نیک سیرت تھیں اور ان کی ساری عمر انسانیت کی فلاح کیلئے جدوجہد میں گزری، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کو معتبر حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔
