Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان کی آبادی کا 64 فیصد حصہ باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ہے: رضوان ممتاز علی

پاکستان کی آبادی کا 64 فیصد حصہ باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ہے: رضوان ممتاز علی

پاکستان کے اقتصادی، سیاسی اور سماجی مسائل کا حل نوجوانوں کو معیاری تعلیم، مناسب روزگار مہیا کرنے اور سیاسی طور پر با اختیار بنانے میں ہے، تعلیمی نصاب سے زیادہ آج تعلیمی نظام بدلنے کی ضرورت ہے

لاہور(13اگست2020) پاکستان کی آبادی کا 64 فیصد حصہ باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ہے پاکستان کے اقتصادی، سیاسی اور سماجی مسائل کا حل نوجوانوں کو معیاری تعلیم مناسب روز گار مہیا کرنے اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے میں تعلیمی نصاب سے زیادہ تعلیمی نظام بدلنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار لاہور میں مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی سٹوڈنٹس و یوتھ کانفرنس میں رضوان ممتاز علی ایڈوائزر مسلم لیگ نے کیا۔ مسلم لیگ ہاؤس ہونے والی اس کانفرنس میں ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں یوتھ وطلبہ تنظیموں پی ایس ایف، پی وائی او، آئی ایس ایف، تحریک انصاف یوتھ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (N)، مسلم لیگ یوتھ ونگ (N)، انجمن طلبہ اسلام، ایم ایس ایم، تحریک منہاج القرآن یوتھ، قومی جمہوری وطن پارٹی یوتھ، قومی جمہوری وطن پارٹی طلبہ ونگ، اسلامی جمعیت طلبہ، المحمدیہ سٹوڈنٹس، ملی مسلم لیگ یوتھ، آئی جے ٹی (F)، آئی جے ٹی (S)، سرائیکی سٹوڈنٹس، ا ے ایس ایف، اہلحدیث یوتھ، آئی ایس او، جے ایس او، مجلس اسلام طلبہ ونگ، تحریک لبیک یارسول اللہ یوتھ، چودھری ذوالفقار پپن صدر یوتھ ونگ پنجاب، چودھری سہیل چیمہ صدر ایم ایس ایف پاکستان، ملک نور سمند بھٹی صدر ایم ایس یف پنجاب، حق نواز سنگلہ چیئرمین یوتھ آفیرز پنجاب، سجاد بلوچ صدر لیبرونگ پنجاب، انجینئر شہزاد الٰہی صدر مینارٹی ونگ پنجاب، شیخ عمر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب، سید شاکر حسین شاہ، مومن آغا، قاضی احسان الحق، رفیق گجر، ملک اسد ڈھکو، رانا نعیم احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رضوان ممتاز علی کہا کہ ماضی کی غلط پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی نوجوان نسل ترقی کے مواقعوں سے محروم رہی ہے دوہرا نظام تعلیم اقرء پروری، غیر فعال طلبہ یونین اور مقامی حکومتی نظام میں عدم نمائندگی آج جونوان نسل کی ترقی کی راہ بڑی رکاوٹیں ہیں، رضوان ممتاز علی نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم بھی مہیا کی جائے اورجاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ایسا تعلیمی نظام واضع کیا جائے جو ناصرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے بلکہ ملازمت کے علاوہ خود روز گار اور محنت کی عظمت کو نوجوانو ں کی سوچ کا حصہ بنایا جائے۔ کانفرنس میں شریک دیگر مندوبین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوان نسل کو درپیش مسائل اور ان سے نبردآزما ہونے کیلئے عملی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا کانفرنس کے آخر میں یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف نے مشترکہ طور پر کانفرنس اعلامیہ پڑھ کر سنایا اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک کی ترقی اورسالمیت کے لیے نوجوان نسل کو مایوسی سے بچانا اور منفی رحجانات سے محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے آج پاکستان کی آبادی کا غالب حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جہنیں معیاری تعلیم مناسب روزگار مہیا کرنا اور سیاسی طور بااختیار بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایک مربوط اور جامعہ قومی یوتھ پالیسی بنانا ناگزیر ہو چکا ہے اعلامیہ میں مزید کہا گیاکہ تعلیمی معیار میں بہتری اور بین الاقومی معیار سے ہم اہنگ کرنے کیلئے تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ انتہائی ضروری ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں مناسب سہولیات اور اساتذہ کے تعلیمی معیار میں بہتری اور طلبہ تعلیمی قابلیت میں اضافہ ممکن ہوسکے اعلامیہ میں اس بات زور دیا گیا کہ نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار مہیا کرنے کے مواقع پیدا کرنے کیلئے حکومت کو تمام اقتصادی شعبوں سے صلاح و مشورہ کرے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *