چودھری شجاعت حسین اور شافع حسین سے پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے صدر ذاکر حسین نسیم کی ملاقات

ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، پارٹی کی امریکہ میں سرگرمیوں اور تنظیم سازی بارے آگاہ کیا

لاہور(13اگست2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور ان کے صاحبزادے چودھری شافع حسین سے پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے صدر ذاکر حسین نسیم نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ذاکر حسین نسیم نے امریکہ میں پارٹی کی سرگرمیوں اور تنظیم سازی کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

Share