Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان کو قائداعظمؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کی ضرورت ہے، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہو تا: سینیٹر کامل علی آغا

پاکستان کو قائداعظمؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کی ضرورت ہے، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہو تا: سینیٹر کامل علی آغا

پاکستان کی آزادی کی حفاظت کرنے پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ مبارکباد کے مستحق ہیں: چودھری سلیم بریار

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں، ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

لاہور (14 اگست 2020) پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام مسلم لیگ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قائداعظمؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کی ضرورت ہے، آج احساس ذمہ داری کا دن ہے۔ اس موقع پر میاں محمد منیر، رکن پنجاب اسمبلی صدر شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر فاروقی، بیگم حامد رانا، ماجدہ زیدی، ثمینہ خاور حیات، کنول نسیم، عزیزہ سعید، زیبا احسان، ذوالفقار پپن، تنویر اعظم چیمہ، انجینئر شہزاد الٰہی، جیمس ناز، اشفاق فرزند بھٹی، سہیل چیمہ، سجاد بلوچ، اقبال خان، ذوالفقارگھمن، وکی گجر، شخ عمر، نصیر آرائیں، ارشد شاہ، اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ فاطمہ ملہی، عاشق نمبردار سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما و کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ کامل علی آغا نے پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، کشمیری 375 دنوں سے ایسی قیدو بند کی مشکلات برداشت کر رہے ہیں جو بیان سے باہر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی کمی ہے، تعلیم مکمل طور پر بند ہے، کشمیری آزادی حاصل کرنے کیلئے جو جدوجہد کر رہے ہیں وہ قابل دید ہے، کشمیر آزادہو گا تو پاکستان مکمل ہو گا، آج اتحاد، تنظیم، یقین محکم کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔ سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سرحدوں پر ملک کی حفاظت کرنے والے جوان مبارکباد کے مستحق ہیں، پوری قوم سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام ملک کی خاطر جان قربان کرنے والوں اور کشمیری شہداء کیلئے دعاگو ہیں، انہی شہیدوں کی وجہ سے آج کشمیر کی آزادی کی جدوجہد زندہ ہے۔ قبل ازیں مسلم لیگ ہاؤس میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی گئی، مٹھائی تقسیم کی گئی، مسلم لیگ ہاؤس کو پاکستانی سبز ہلالی پرچموں، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی کے نام کے بینرز اور پوسٹروں سے سجایا گیا تھا۔ پرچم کشائی کے وقت قومی ترانہ پڑھا گیا، ملی نغمے سنائے گئے، پاکستان زندہ باد، قائد اعظم زندہ باد، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *