Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے چودھری سلیم بریار کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے چودھری سلیم بریار کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عوامی مسائل کو حل کرنا ترجیح ہے، کورونا کے بعد بھی مستحق افراد کی امداد جاری رکھیں: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(16اگست2020) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری سلیم بریار نے پارٹی امور کے حوالے سے صورتحال سے چودھری پرویزالٰہی کو آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے سلیم بریار کی پارٹی کیلئے کاوشوں کو سراہا اور پارٹی امور کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کر کے عہدیداروں اور کارکنوں کو نچلی سطح تک متحرک کیا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے، آج کل کورونا کی وجہ سے معاشی صورتحال بہت کمزور ہے، پاکستان مسلم لیگ نے رمضان المبارک اور عید کے موقع پر ادویات اور راشن مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا تھا، کورونا کے بعد بھی مستحق افراد کی امداد جاری رکھی جائے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *