Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی جانب سے پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی جانب سے پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

تارکین وطن بیرون ممالک پاکستان کا اثاثہ ہیں، طاہر جاوید کی ملک سے محبت قابل دید ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

پاک امریکہ تعلقات کوبہتر بنانے میں اوورسیز پاکستانی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں: واشنگٹن میں موجود طاہر جاوید سے فون پر گفتگو

لاہور(17اگست2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کو پاکستان کی جانب سے سول اعزاز تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ واشنگٹن میں موجود طاہر جاوید سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ان کی کاوشوں کو پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل دید ہیں جو وطن سے محبت کا اظہار ہے، تارکین وطن بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر ہیں، دنیا بھر میں سیاسی اور معاشی کردار ادا کرنے والے اوورسیز پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے طاہر جاوید کی ملک سے محبت اور خدمات کے صلے میں تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *