کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے، سب اپنا اپنا فرض ادا کریں: چودھری پرویزالٰہی
August 21, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
430 Views
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے بزنس مین کمیونٹی کے رکن فرحت سہگل اور رومان سہگل کی ملاقات، کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
بزنس مین کمیونٹی ملکی معیشت کو کھڑا کرنے میں پیش پیش ہے، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہئے: ملاقات میں گفتگو
لاہور(21اگست2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے معروف بزنس مین کمیونٹی کے رکن فرحت سہگل اور رومان سہگل نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی اور کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بزنس مین اکانومی چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت دباؤ شدید دباؤ کا شکار ہے ان حالات میں ہر پاکستانی اپنا اپنا فرض ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس مین کمیونٹی ملک کی معیشت کو کھڑا کرنے کیلئے بہت کام کر رہی ہے لہٰذا حکومت کا بھی فرض بنتا ہے کہ کاروباری افراد کو درپیش مسائل کو فوری حل کرے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ چلے اور اکانومی کی صورتحال بہتر ہو۔

