چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو ٹیلیفون، بھائی کی وفات پر تعزیت
August 24, 2020
Featured, News, Urdu News
199 Views
مسلم لیگی رہنماؤں کا سابق صوبائی وزیر گل حمید روکھڑی کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار
لاہور(24اگست2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو ٹیلیفون کیا اور ان کے بھائی طارق شاہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے سابق صوبائی وزیر گل حمید روکھڑی کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل حمید روکھڑی انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت تھے جس بنا پر انہیں سیاسی و سماجی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے دونوں مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
