چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا صدر مسلم لیگ وکلا ونگ عالمگیر ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
August 27, 2020
Featured, News, Urdu News
152 Views
عالمگیر ایڈووکیٹ ایک منجھے ہوئے قانون دان تھے، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا: چودھری پرویزالٰہی کا مرحوم کے اہل خانہ سے فون پر تعزیت
لاہور(27اگست2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے صدر مسلم لیگ وکلا ونگ عالمگیر ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ عالمگیر ایڈووکیٹ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل پنجاب، سابق ممبر بار کونسل اور سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدوں پر فائز رہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے اہل خانہ سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر ایڈووکیٹ ایک منجھے ہوئے قانون دان تھے، پارٹی کے وکلا ونگ کو فعال بنانے کیلئے انہوں نے اہم کردار ادا کیا، ان کی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگی قائدین نے مرحوم عالمگیر ایڈووکیٹ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
