Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل بنائے کہ بلدیاتی الیکشن منصفانہ ہوں اور ایسا ظاہر بھی ہو: چودھری شجاعت حسین

الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل بنائے کہ بلدیاتی الیکشن منصفانہ ہوں اور ایسا ظاہر بھی ہو: چودھری شجاعت حسین

بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں، ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی

ایسا الیکشن ہو جس کو عوام بھی تسلیم کریں اگر ایسا کلچر فروغ پا جائے تو جنرل الیکشن میں آسانی ہو گی

لاہور(28اگست2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میری تجویزہے کہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں، ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ساری سیاسی جماعتیں اس میں اپنا اپنا امیدوار کھڑا کریں اور ایسی روایت پیدا کریں تاکہ الیکشن منصفانہ ہوں اور ظاہر بھی ہوں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے جس میں مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا، چودھری شافع حسین، مسلم لیگ سندھ کے رہنما طارق حسن، سابق ایم این اے میاں منیر، شیخ عمر حیات، فیصل حیات، آفاق خٹک آف سانگھڑ اور فیصل حیات شریک تھے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ وکلا ونگ پنجاب عالمگیر ایڈووکیٹ، مسلم لیگی رہنما و سابق ایم پی اے رانا غلام قادر عرف منے خاں اور مسلم لیگ لاہور کے رہنما میاں اسد منیر کے سسر کی وفات پر ان کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا کوڈ آف کنڈکٹ بنائے کہ کوئی بھی ذاتی طور پر الیکشن پر اثر انداز نہ ہو اور ایسا الیکشن ہو جس کو عوام بھی تسلیم کریں اگر ایسا کلچر فروغ پا جائے تو اگلے آنے والے جنرل الیکشن میں آسانی ہو گی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن جیتنے والا اگلے دن اپنے مقابلے میں کھڑے ہونے والے امیدواروں کے پاس جائے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت دے اور الیکشن مہم میں پیدا ہونے والی تلخیوں کو دور کیا جائے، اسی طرح ہارنے والے کھلے دل سے جیتنے والے امیدوار کو مبارکباد دیں اور تمام غلط فہمیاں ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جس وارڈ یا علاقے میں الیکشن ہوں وہاں بیرونی علاقوں سے اپنے حمایتی بلا کر مداخلت نہ کی جائے صرف اسی علاقے کے ووٹر سپورٹر اس میں حصہ لیں اگر اس طرح کا رواج چل جائے تو جمہوریت اور انصاف کی طرف اہم قدم ہو گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *