سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی رہائش گاہ آمد، بھائی طارق شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال

لاہور(29اگست2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بھائی طارق شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

Share