Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر جلد مکمل کروانے کیلئے تین شفٹ میں کام کیا جائے گا تاکہ نومبر میں ہونے والا اجلاس نئی عمارت میں منعقد ہو: چودھری پرویزالٰہی

عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دینگے، اتحادی جماعت کو ساتھ لیکر چلیں گے، پاکستان مسلم لیگ کیساتھ ورکنگ ریلشن شپ پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے، تنقید کرنیوالے عناصر کو کارکردگی سے جواب دینگے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور(31اگست2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اسمبلی کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب اسمبلی کے تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے زیرتکمیل کام جلد مکمل کرنے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیاگیا۔ ملاقات میں 2 ستمبر کو بلائے گئے اسمبلی اجلاس پربھی مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ نئی عمارت کی تعمیر جلد مکمل کروانے کیلئے تین شفٹ میں کام کیا جائے گا تاکہ نومبر میں ہونے والا اجلاس نئی عمارت میں منعقد ہو۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے، پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے، اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے اورتنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موثر پالیسیوں کے تحت کورونا کا پھیلاؤ رکا ہے، محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کورونا سمیت ہر نازک موقع پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی اورآج اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں۔ سپیکر پرویزالٰہی نے دو برس کے دوران پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو انتہائی احسن طریقے سے چلایا ہے، سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جائے گا اور صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *