Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شاہد اکرم بھنڈر اور آزاد امیدوار ولید اکرم بھنڈر کی ملاقات، پارٹی میں شمولیت کا اعلان، کامل علی آغا اور مونس الٰہی بھی موجود تھے

چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شاہد اکرم بھنڈر اور آزاد امیدوار ولید اکرم بھنڈر کی ملاقات، پارٹی میں شمولیت کا اعلان، کامل علی آغا اور مونس الٰہی بھی موجود تھے

محب وطن اور عوام کا درد رکھنے والوں کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

پی ٹی آئی میں اقربا پروری کا راج ہے حلقہ کی عوام کا سامنا کرنا مشکل ہو گیا ہے، چودھری برادران سے ملنے پر محبت اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے: شاہد اکرم بھنڈر

لاہور(یکم ستمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی چودھری شاہد اکرم بھنڈر اور آزاد امیدوار چودھری ولید اکرم بھنڈر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے شاہد اکرم بھنڈر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے تمام محب وطن اور عوام کا درد رکھنے والوں کیلئے کھلے ہیں، ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اگر عوام کی خدمت سمجھ کر کی جائے تو اس سے بڑھ کر انسانیت کی کوئی خدمت نہیں۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شاہد اکرم بھنڈر نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ ہمارے پرانے خاندانی مراسم ہیں، جب بھی چودھری صاحبان سے ملتے ہیں تو محبت اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، پی ٹی آئی میں اقربا پروری کا راج ہے، حلقہ کی عوام اپنے کاموں کے متعلق پوچھتے ہیں تو سامنا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی ہماری جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ہم اس پر پورا اتریں گے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *