Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی نے واجد بھٹی کو تحصیل ناظم پھالیہ کیلئے پارٹی کا امیدوار قرار دیدیا

چودھری پرویزالٰہی نے واجد بھٹی کو تحصیل ناظم پھالیہ کیلئے پارٹی کا امیدوار قرار دیدیا

ضلع میں پارٹی کو فعال بنانے اور اپنے والد کے سماجی خدمات کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے دن رات محنت کریں: چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت

لاہور(02ستمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے منڈی بہاؤ الدین سے احمد خان بھٹی مرحوم کے صاحبزادے ساجد احمد خان بھٹی ایم پی اے نے اپنے بھائی واجد بھٹی کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے احمد خان بھٹی مرحوم کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے واجد بھٹی کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل پھالیہ کے ناظم کا امیدوار قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے واجد بھٹی تحصیل ناظم پھالیہ کے امیدوار ہوں گے اور انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ ضلع میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے کام شروع کر دیں، اپنے والد احمد خان بھٹی کی طرح وہ بھی سماجی خدمات کے میدان میں اپنا نام پیدا کریں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ واجد بھٹی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا اپنے اوپر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ سے چودھری صاحبان کا مشکور ہے اور رہے گا، میں اپنے والد کی طرح عوامی خدمات کا مشن جاری رکھوں گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *