Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / محرم الحرام میں تمام مسالک کے علماء کرام نے محبت و بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کیا: چودھری شجاعت حسین

محرم الحرام میں تمام مسالک کے علماء کرام نے محبت و بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کیا: چودھری شجاعت حسین

چودھری صاحبان کا مذہبی گھرانہ ہے، انہوں نے ہمیشہ امن و امان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا: حافظ طاہر اشرفی

چودھری شجاعت حسین، شافع حسین اور سالک حسین سے حافظ طاہر اشرفی کی اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ملاقات

لاہور(05ستمبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین ایم این اے سے چیئرمین علماء کونسل و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے صدر حافظ طاہر اشرفی نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ محرم الحرام پاکستان میں امن و امان سے گزر گیا اس سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسی طرح تمام مسالک کے علماء کرام محبت و بھائی چارہ کا درس دیتے رہیں تو شرپسند عناصر کو مذہبی منافرت پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا۔ حافظ طاہر اشرفی نے چودھری شجاعت حسین کے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خیالات کو جان کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام علماء کرام امن و امان کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر متفق ہیں، چودھری صاحبان کا مذہبی گھرانہ ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ امن و امان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *