Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / پاک فوج کے ہوتے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

پاک فوج کے ہوتے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کر دے اسے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا، ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے: یوم دفاع پر پیغامات

مادر وطن کے شہیدوں، غازیوں اور ارض پاک کے جانثاروں و محافظوں کو سلام، ہم وطنوں کو یوم دفاع پاکستان مبارک ہو: مونس الٰہی

لاہور(06ستمبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے یوم دفاع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ موجودہ نئی صورتحال میں آج کا دن نئے جذبہ، جوش اور عزم سے منانے کا عزم کرنا چاہئے تاکہ قوم تحفظ پاکستان کے علاوہ ترقی و خوشحالی کی منازل کی طرف تیزی سے گامزن ہوسکے، شہداء کی پاک روحیں ہمیں کہہ رہی ہیں کہ وہی ملک اور قوم سرخرو ہوتی ہے جس کے باسی اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عملی جذبہ رکھتے ہوں۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مادر وطن کے شہیدوں، غازیوں اور ارض پاک کے جانثاروں و محافظوں کو سلام، ہم وطنوں کو یوم دفاع پاکستان مبارک ہو، افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ستمبر 1965ء والا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا، 6 ستمبر کا دن مادرِوطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہماری مسلح افواج کی اہمیت اور عظیم قربانیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے شہداء کی یاد دلاتا ہے جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم پاک فوج کی قربانیوں اور جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کر دے اسے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *