Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / سانحہ گجر پورہ کے مجرموں کو سرعام کوڑوں کی سزا دی جائے: چودھری شجاعت حسین

سانحہ گجر پورہ کے مجرموں کو سرعام کوڑوں کی سزا دی جائے: چودھری شجاعت حسین

مجرموں کا تعین ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیار یا نا اختیار کو بھول کر ان کو سرعام کوڑے مارے جائیں تاکہ لوگوں کو لگ سکے کہ کوئی ان کی داد رسی کو آیا ہے: سابق ارکان قومی اسمبلی ملک محمد حنیف اور ملک جمیل کی پارٹی میں شمولیت پر گفتگو

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے

لاہور(11ستمبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موٹروے پر خاتون کی عصمت دری کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہئے کہ زیادتی میں ملوث افراد کا یقین ہونے پر اپنے اختیار یا نا اختیار ہونے کا بھول کر مجرموں کو سرعام کوڑے مارے جائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ کوئی ان کی داد رسی کو آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑی کمیٹی بنا دی گئی ہے ان کمیٹیوں معاملہ حل نہیں ہو سکے گا۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی اسمبلی ملک محمد حنیف اور ملک جمیل کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ملک محمد حنیف ہماری پارٹی کی جانب سے تحصیل ناظم سرائے عالمگیر کیلئے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے ملک حنیف سے کہا کہ آپ بھی اپنے علاقوں میں ہونے والے مظالم پر بھرپور آواز اٹھائیں۔ چودھری شجاعت حسین نے سانحہ گجر پورہ پر مزید کہا کہ ایسا شرمناک واقعہ پیش ہی نہیں آنا چاہئے تھا، اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عذاب لوگوں پر آیا ہوا ہے وہ شاید اس سانحہ کے مظلوموں کی داد رسی سے ختم ہو جائے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *