ہماری سیاست کا نصب العین عوامی خدمت ہے: چودھری پرویزالٰہی
September 11, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
496 Views
سپیکر چودھری پرویزالٰہی اورایم این اے چودھری مونس الٰہی سے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نوید عاشق ڈیال کی ملاقات پارٹی میں شمولیت کا اعلان، کامل علی آغا بھی موجود تھے
لاہور(11ستمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے چودھری مونس الٰہی سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نوید عاشق ڈیال نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب کامل علی آغا، عارف محمود گل اور شہزاد چیمہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سیاست عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، ہماری سیاست کا نصب العین عوامی خدمت ہے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے مرکز ہو یا صوبہ جب بھی عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بات ہوئی ہم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر نوید عاشق ڈیال نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا دور عوام کو کبھی نہیں بھول سکتا، پنجاب کی تاریخ میں آپ نے وہ عوامی اور فلاحی کام کیے جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے تھے، پنجاب کا سنہری دور واپس لانے کیلئے اور آپ کی عوام سے محبت سے متاثر ہو کر بہت سی سیاسی و سماجی شخصیات پارٹی میں شامل ہونا چاہتی ہیں، پارٹی قائدین ہماری سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے جو بھی ذمہ داری لگائیں گے ہم مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے بلند و بانگ دعوؤں سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے تھے مگر دو سال میں ابھی تک عوام کیلئے کوئی کام نہیں ہوا۔

