Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کی ملاقات

ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے اپنی کتاب ”بلیو اکانومی“ پیش کی، ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے

لاہور(12ستمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے اپنی کتاب ”بلیو اکانومی“ بھی پیش کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری علم کا خزانہ ہیں، منہاج یونیورسٹی ملک کے ہونہاروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ایس ایم شہزاد نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ نے تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں جس سے شرح خواندگی بڑھ گیا تھا، اس کے علاوہ بچوں کو تاریخ میں پہلی مرتبہ وظیفہ دیا گیا، مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور یونیفارم بھی مفت فراہم کیے گئے خصوصاً سپیشل بچوں کیلئے الگ تعلیمی ادارے اور ان کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے اقدامات بیرون ممالک میں بھی بہت پسند کیے گئے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *