Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندان نے ثابت کر دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے: چودھری پرویزالٰہی

بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندان نے ثابت کر دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے: چودھری پرویزالٰہی

مسلمان اور اقلیتی برادری ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتی ہے، تمام مذاہب کو یہاں مذہبی رسومات ادا کرنے کی کھلی اجازت ہے: ملاقات میں گفتگو

بطور وزیراعلیٰ مسیحی آبادی کو مالکانہ حقوق، تعلیمی اداروں کی واپسی، چرچوں کی مرمت و بحالی کیلئے فنڈز، وزارت کا قیام بیرون ممالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پادری اور فادرز آپ کیلئے دعا اور تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں: بشپ آف پاکستان

لاہور(13ستمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے رومن کیتھولک چرچ کے بشپ آف پاکستان سباسٹین فرانسس شاء اور مسٹر جانسن برنارڈ ایڈیشنل رجسٹرار و ڈائریکٹر اوورسیز سیل لاہور ہائیکورٹ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے حوالے سے ہماری اقلیتی برادری بڑا اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس کا ثبوت بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندان کی واپسی ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنی مذہبی رسومات آزادی کے ساتھ منانے کی اجازت ہے، مسلمان اور اقلیتی برادری ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ بشپ آف پاکستان سباسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ اقلیتوں کیلئے آپ نے بہت مراعات کا اعلان کیا جن میں تعلیمی اداروں کی واپسی، کرسچن کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دئیے، چرچوں کی بحالی و مرمت کیلئے فنڈز کی فراہمی اور پنجاب اسمبلی میں پہلی بار اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے وزارت کا قیام نمایاں اقدام ہیں جنہیں بیرون ممالک میں آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، آپ کے اس عمل کی وجہ سے پادری اور فادرز اپنے خطابات میں آپ کیلئے دعا اور تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *