Thursday , July 7 2022
Breaking News
Home / Featured / مولانا فضل الرحمن سے سیاست کے سوا ہر موضوع پر بات ہوئی: چودھری شجاعت حسین

مولانا فضل الرحمن سے سیاست کے سوا ہر موضوع پر بات ہوئی: چودھری شجاعت حسین

ملاقات نہایت خوشگوار تھی، چودھری ظہورالٰہی شہید اور مفتی محمود صاحب کے تعلقات، پرانے حالات اور کورونا کے بحران پر مفصل بات ہوئی، کورونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے وارننگ ہے

لاہور/اسلام آباد(13ستمبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات غیر سیاسی تھی، ملاقات کے دوران سیاست کے سوا ہر موضوع پر بات ہوئی۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے وارننگ ہے جس نے ساری دنیا کا معیار بدل ڈالا ہے اور تمام دنیاوی سپرپاورز بے انتہا سائنسی ترقی اور ٹیکنالوجی کے باوجود بے بس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اربوں ڈالر کی لاگت کے میزائل اور جدید اسلحہ کوڑیوں کے مول بک رہا ہے۔ چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے والد مفتی محمود سے ان کے والد چودھری ظہورالٰہی شہید کے قریبی تعلقات تھے، حالیہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کورونا کے بحران پر مفصل بات ہوئی۔

Check Also

Hamza Shahbaz breaks his promise which he made in front of the Supreme Court, sensing the defeat, the Punjab govt diverted resources to the by-polls: Ch Parvez Elahi

The Supreme Court should take notice of the interference of the Punjab government in the …

Leave a Reply

Your email address will not be published.