سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور کامل علی آغا سے احمد خان کموکا ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک پاکستان کی ملاقات، پارٹی میں شمولیت کا اعلان
September 21, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
170 Views
لاہور(21ستمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا سے این اے 169 بہاولنگر سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر احمد خان کموکا نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے احمد خان کموکا کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ہر محب وطن پاکستانی کواپنی پارٹی میں ویلکم کہتے ہیں۔ احمد خان کموکا نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دین اسلام کی خدمت کیلئے بہت کام کیا ہے، قرآن اکیڈمی، نصابی اور غیر نصابی کتب میں شرعی اصلاحات اور بنیاد اسلام بل اور حکومتی سطح پر پہلی مرتبہ قرآن پاک کے شہید اوراق کو ری سائیکل کرنے کی مثال سب کے سامنے ہے۔

