صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان کی عوام کا سلام: مونس الٰہی
September 23, 2020
Featured, News, Urdu News
297 Views
عالم اسلام ترک صدر کے نقش قدم پر چلے تو کشمیر کی آزادی کا دن دور نہیں
لاہور(23ستمبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو باور کرانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و ستم کی مذمت پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان کے عوام دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر کے پاکستان اور کشمیر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی جارحیت سے آزادی کیلئے عالم اسلام اگر ترکی کے صدر کے نقش قدم پر چلے تو وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات ملے گی۔
