Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چودھری پرویزالٰہی کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سب سے زیادہ قانون سازی مکمل کرنے اور بطور اتحادی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: صادق سنجرانی

سینیٹ میں قانون سازی کا مرحلہ بڑے احسن طریقے سے چلانے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا جمہوریت کی اعلیٰ مثال ہے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(24ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر باؤ محمد رضوان، شافع حسین، سینیٹر مرزا محمد خان آفریدی اور عبدالقادر بھی موجود تھے۔ چیئرمین صادق سنجرانی نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کو بطور اتحادی اپنا کردار ادا کرنے پر سراہا۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے چودھری پرویزالٰہی کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سب سے زیادہ قانون سازی مکمل کرنے اور بطور اتحادی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سینیٹ میں قانون سازی کا مرحلہ بڑے احسن طریقے سے چلا رہے ہیں، تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا جمہوریت کی اعلیٰ مثال ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *