Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری ظہورالٰہی شہید کی تعلیمات کے مطابق سیاست میں رواداری اور خدمت کو فروغ دے رہے ہیں، ان کا مشن تھا جو بات کریں اس پر خود بھی عمل کریں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

چودھری ظہورالٰہی شہید کی تعلیمات کے مطابق سیاست میں رواداری اور خدمت کو فروغ دے رہے ہیں، ان کا مشن تھا جو بات کریں اس پر خود بھی عمل کریں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

ہمارے خاندان پر 111 جھوٹے کیس بنائے گئے لیکن کبھی جھکنا نہیں سیکھا، ہمارا خاندان آج بھی چودھری ظہورالٰہی شہید کا مشن لے کر آگے بڑھ رہا ہے: 39ویں برسی پر پیغام

لاہور(25ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے شہید جمہوریت چودھری ظہورالٰہی شہید کی 39ویں برسی پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں آباد رہے گی۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے برسی میں شرکت کرنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت اور چودھری ظہورالٰہی شہید سے محبت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 39 برس پہلے جمعہ کے ہی دن وہ شہید ہوئے لیکن آج بھی لوگ دور دور سے ان کی یاد منانے کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں اور ہمارے خاندان سے اسی طرح محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسی کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ یا اللہ ہم سے ایسا کام لے جس سے تو راضی ہو جائے اور تیری مخلوق خوش ہو، چودھری ظہورالٰہی شہید کی زندگی کا مشن تھا کہ جو بات بھی کریں پہلے اس پر خود عمل کریں، صرف لوگوں کیلئے بات نہ کریں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی شہید کی ساری زندگی ایک جستجو تھی، جدوجہد کرتے انہوں نے ساری زندگی بسر کی، انہوں نے ختم نبوتﷺ سمیت پاکستان کے حق میں ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، 1977ء میں پی این اے کی تحریک میں ہمارے خاندان پر 111 جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن ہمارے خاندان نے جھکنا نہیں سیکھا، یہی وجہ ہے کہ ہمارا خاندان آج بھی ان کے اس مشن کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے اور سیاست کے اندر رواداری اور خدمت کو فروغ دے رہا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *