Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا: چودھری پرویزالٰہی

نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا: چودھری پرویزالٰہی

فوج کے خلاف بول کر نوازشریف نے مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا: سرگودھا کی رانجھافیملی سے مظہر علی رانجھا کی چودھری پرویزالٰہی اور کامل علی آغا سے ملاقات، ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان

لاہور(26ستمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے مناظر علی رانجھا ایم پی اے مسلم لیگ ن کے بھائی اور سرگودھا کی معروف سیاسی شخصیت اور رانجھا فیملی سے میاں مظہر علی رانجھا نے میاں محبوب رانجھا ایڈووکیٹ اور میاں حسن علی رانجھا کے ہمراہ ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے میاں مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کیلئے تحصیل ناظم کا امیدوار بھی نامزد کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے، عوام ان کے مذموم عزائم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے، فوج کے خلاف بول کر انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب بھی مودی کے یار ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے نوازشریف نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس موقع پر میاں مظہر علی رانجھا نے کہا کہ آج اپنے گھر اصل مسلم لیگ میں واپس آ گیا ہوں، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے عوامی خدمت کے جذبے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *