چودھری شجاعت حسین نے گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیدار اور الیکشن2020ء کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کا ا علان کر دیا
September 26, 2020
Featured, News, Urdu News
297 Views
صدر اسد اللہ خان ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر دلفراز خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقبول ولی ہوں گے جبکہ ایڈوائزری کمیٹی میں ریٹائرڈ جسٹس طاہر علی شاہ، ریٹائرڈ جسٹس مظفر علی اور دیگر شامل ہیں
لاہور(26ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل سے حاصل کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداروں اور وہاں الیکشن 2020ء کیلئے پارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے عہدیداروں میں اسد اللہ خان ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ گلگت، دلفراز خان سینئر نائب صدر گلگت، مقبول ولی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گلگت، رضوان اللہ نائب صدر گلگت، عبدالرحیم نائب صدر چلاس دیا میر، وزیر اسحاق نائب صدر بلتستان، راجہ فخر غالم نائب صدر غذر گلگت ڈویژن، مظفر غازی نائب صدر گلگت، توقیر شاہ ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات گلگت، فقیر حسین سیکرٹری فنانس کشروٹ، گلگت جبکہ الیکشن کیلئے ایڈوائزری کمیٹی میں سکردو سے ریٹائرڈ جسٹس طاہر علی شاہ، گلگت سے ریٹائرڈ جسٹس مظفر علی، چلاس (دیامیر بھاشا) سے ڈاکٹر بختاور شاہ، بلتستان سے غلام عباس، کشروٹ، گلگت سے حافظ حسین احمد، اور گلگت سے عاشق حسین شامل ہیں۔
