Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیرخواہ کیسے ہو سکتا ہے: چودھری پرویزالٰہی

جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیرخواہ کیسے ہو سکتا ہے: چودھری پرویزالٰہی

بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ دس سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہے: سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور کامل علی آغا سے خضر حیات گوپانگ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

تحصیل علی پور کے ناظم کیلئے خضر حیات گوپانگ امیدوار نامزد، ملاقات میں نواب گوپانگ، کاشف حیات گوپانگ اور خلیل خان جتوئی بھی موجود تھے

لاہور(27ستمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے خضر حیات گوپانگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں محمد نواب گوپانگ، کاشف حیات گوپانگ اور خلیل خان جتوئی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے مظفر گڑھ تحصیل علی پور کیلئے خضر حیات گوپانگ کو امیدوار تحصیل ناظم نامزد کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پوری تحصیل میں سیاسی رابطے بڑھانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ دس سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہے، پاکستان مسلم لیگ پورے پنجاب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی اسی سلسلے میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی خدمت کا سب سے زیادہ موثر نظام ہے جس میں عوام کے بنیادی مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کر دیئے جاتے ہیں۔ خضر حیات گوپانگ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی خیرپور، سادات ٹاؤن کمیٹی، ہیت پور، ٹاؤن کمیٹی گھلواں اور میونسپل کمیٹی علی پور سٹی میں ہماری تیاری مکمل ہے اور چودھری برادران سے محبت کرنے والے دن رات عوامی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *