Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / صحافیوں کے مسائل حل کرانے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا: چودھری شجاعت حسین

صحافیوں کے مسائل حل کرانے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا: چودھری شجاعت حسین

صحافی برادری ملک کے خیر خواہوں کو آگے لائے اور ان کی باتوں کو اہمیت دے تاکہ قوم کی صحیح رہنمائی ہو: وفد سے گفتگو

لاہور(27ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب ظہیر اور سیکرٹری ویجی لینس خلیل ناصر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ صحافی برادری ملک کے خیر خواہوں کو آگے لائے اور ان کی باتوں کو اہمیت دے تاکہ قوم کی صحیح رہنمائی ہو۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے مسائل سے آگاہ کیا اور پریس کلب کے دورے کی دعوت بھی دی۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ کے بیان کے بعد میڈیا مالکان کو ادائیگی ہوئی اور ہمیں بھی تنخواہیں ملیں لیکن بعض اداروں میں ابھی بھی 8 ماہ کی تنخواہ باقی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں میڈیا مالکان سے بات کر کے آپ کے مسائل حل کروانے کی کوشش کروں گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *