کورونا سے متاثر اوورسیز پاکستانیوں کے بیوی، بچوں اور لواحقین کی پاکستان واپسی کیلئے سفری سہولیات مہیا کی جائیں
چودھری وجاہت حسین نے اپنی وزارت کے دوران ڈیڈ باڈی پاکستان واپس لانے کیلئے مراعات کی مد میں دس لاکھ روپے انشورنس کوور بھی شامل کیا تھا: انصار برنی سے گفتگو
لاہور(30ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین وزیراعظم عمران خان کورونا وبا سے متاثرہ تارکین وطن جو کہ میڈکل گراؤنڈ پر ڈیڈ باڈی پاکستان نہیں لا سکتے ان کیلئے بیرون ممالک میں خصوصی فنڈ مہیا کرنے کا اعلان کریں، وہاں مقیم پاکستانی کورونا سے فوت ہو جانے والوں کی تدفین کے اخراجات کمیونٹی سے چندہ لے کر وہیں پر ہی تدفین کر رہے ہیں، وزیر اعظم کورونا سے متاثرہ میت کی فیملی، بیوی، بچے اور لواحقین کو پاکستان لانے کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے یہ بات انسانی حقوق کے علمبردار انصار برنی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا اور ان سے اپنے چھوٹے بھائی کے ڈرائیور کا ذکر بھی کیا جو کورونا کی وجہ سے بیرون ملک میں فوت ہو گیا تھا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انصار برنی بیرون ممالک سفارتخانوں اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں کے ساتھ مل کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین جب وہ سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر تھے انہوں نے ایک مکمل سمری تیار کروائی تھی جس میں ڈیڈ باڈی پاکستان واپس لانے کیلئے مراعات کی مد میں دس لاکھ روپے انشورنس کوور بھی شامل کیا تھا، اس کا ذکر ایک بار میں نے وزیراعظم سے کیا تھا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ اگر پرائیویٹ انشورنس کمپنی متاثرہ خاندان کوکور فراہم نہیں کرتی تو ہم سرکاری انشورنس سے کیوں نہیں کرسکتے۔