Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کا بڑا اہم کردار ہے: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کا بڑا اہم کردار ہے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے قیصر اقبال بریار، چودھری سلیم بریار، میاں احسن اور ملک اشرف کی ملاقات، دونوں رہنماؤں نے قیصر اقبال بریار کو سیالکوٹ چیمبر کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی

بطور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ کی ترقی، ایئرپورٹ اور تاجر طبقہ کیلئے جو اقدامات کئے تھے عوام آج بھی ان سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے: قیصر اقبال، میاں احسن

لاہور(04اکتوبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر چودھری قیصر اقبال بریار، سینئر نائب صدر مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار، سابق صدر چیمبر ملک محمد اشرف اور سیال ایئرلائن کے وائس چیئرمین میاں احسن نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے قیصر اقبال بریار کو سیالکوٹ چیمبر کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا ملکی معیشت میں بڑا اہم کردار ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کا معاشی سسٹم تباہ ہوگیا ہے، خصوصاً ترقی پذیرممالک اس وبا سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سیالکوٹ سمیت پورے ملک کے تاجر معیشت کو بحال کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قیصر اقبال بریار نے چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ اور تاجر تنظیمیں آپ کی مشکور ہیں، بطور وزیراعلیٰ آپ نے سیالکوٹ کی ترقی، ایئرپورٹ اور تاجر طبقہ کیلئے جو کام کیے تھے ان کا فائدہ عوام آج بھی اٹھا رہی ہے، چیمبر کا ہر رکن آپ کیلئے محبت کے جذبات رکھتا ہے، ملک کو جب بھی ضرور پڑی تاجر برادری اپنا مثبت رول ادا کرنے میں پیش پیش ہوگی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *