Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / ستر 70 نئے اسٹیشن آپریشنل کرنے کیلئے 250 نئی ایمبولینسیں خرید کر محکمے کو دی جائیں: چودھری پرویزالٰہی

ستر 70 نئے اسٹیشن آپریشنل کرنے کیلئے 250 نئی ایمبولینسیں خرید کر محکمے کو دی جائیں: چودھری پرویزالٰہی

ریسکیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے اور کام میں بہتری لانے کیلئے راجہ بشارت کی سربراہی میں ایمرجنسی سروسز بورڈ بنانے کا فیصلہ

ریسکیو 1122 بلاتفریق مخلوق خدا کی خدمت کر رہا ہے، شہبازشریف نے مسائل حل کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(05اکتوبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نمبر 13 کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ارکان اسمبلی میاں شفیع محمد، نوابزدہ وسیم خان، سید عثمان محمود، ملک احمد علی او لکھ، مس سونیا، ساجد احمد خان بھٹی، ملک ندیم کامران، میاں مناظر حسین رانجھا، خدیجہ عمر، پارلیمانی سیکرٹری ہوم سمیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک نے بھی شرکت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے 70 نئے اسٹیشنز جلد آپریشنل کرنے کیلئے 250 نئی ایمبولینسیں خرید کر محکمے کو دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے دس سالوں میں ریسکیو ادارے کو بہتر بنانے کیلئے قانون سازی نہیں کی گئی، یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ بدحالی کا شکار ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 1122 کو خودمختار ادارہ بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات عمل میں لائے جائیں جس کیلئے کمیٹی نے وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں ایمرجنسی سروسز بورڈ بنانے اور ایمرجنسی کونسل کے کچھ اختیارات بورڈ کو تفویض کرنے کیلئے ایمرجنسی ایکٹ میں ترمیم کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 1122 عوامی خدمت کا ایسا منصوبہ تھا جس نے بلاتفریق مخلوق خدا کی خدمت کی، بطور وزیراعلیٰ جس مقصد کیلئے 1122 کا ادارہ بنایا تھا بدقسمتی سے شہباز حکومت نے اس مقصد کو پورا نہیں کیا اور نہ ہی محکمے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی۔

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *