کورونا کا خطرہ، خود بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں: مونس الٰہی
October 6, 2020
Featured, News, Urdu News
255 Views
سردی کی آمد پر اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ پھر سر اٹھا رہا ہے، احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کیا جائے
لاہور(06اکتوبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے عوام سے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے پیش نظر اپیل کی ہے کہ وہ نہ صرف خود اس موذی مرض سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کورونا کا خطرہ پھر سر اٹھا رہا ہے اس لیے ہمیں چاہئے کہ اپنی اور اپنوں کی صحت کی حفاظت کریں، کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں، ہر جگہ ماسک پہنیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، سماجی فاصلہ رکھیں تاکہ ہم سب اس مہلک وائرس سے محفوظ رہیں۔
