اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہے، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہیں: سپیکر چودھری پرویزالٰہی
October 10, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
460 Views
سپیکر پنجاب اسمبلی، طارق بشیر چیمہ اور کامل علی آغا سے ملاقات میں سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار نمائندوں کی جماعت ہے، پاکستان اور صوبے کی ترقی کیلئے ہم اپنا رول ادا کرتے رہیں گے
لاہور(10اکتوبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جہانیاں سے سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار نمائندوں کی جماعت ہے، پاکستان اور صوبے کی ترقی کیلئے ہم اپنا رول ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، ہمارا یقین ہے کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہے، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ کرم داد واہلہ نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ کے دور میں کسان خوشحال تھا، مہنگائی کنٹرول میں تھی، آج کل محنت کش طبقہ بہت پریشان ہے۔

