چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا مولانا عادل خان کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار
October 11, 2020
Featured, News, Urdu News
150 Views
مولانا عادل خان ایک عظیم باپ مولانا سلیم اللہ خان رحمتہ اللہ علیہ کے عظیم بیٹے تھے، ان کی دین کی ترویج و اشاعت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
علماء کرام امت کا اثاثہ ہیں ان کی ٹارگٹ کلنگ وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے: مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلیفون پر گفتگو، واقعہ کی شدید مذمت
لاہور(11اکتوبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کراچی میں مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا عادل خان رحمتہ اللہ علیہ کی شہادت پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دلی رنج و غم کا اظہار اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ مولانا عادل خان ایک عظیم باپ مولانا سلیم اللہ خان رحمتہ اللہ علیہ کے عظیم بیٹے تھے، ان کی دین کی ترویج و اشاعت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام امت کا اثاثہ ہیں ان کی ٹارگٹ کلنگ وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے، ایسے بہیمانہ واقعات سے دشمن پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگی قائدین نے اپیل کی کہ حکومت سندھ مولانا عادل شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے دعا کی کہ اللہ کریم مولانا عادل شہید کے درجات بلند اور لواحقین و سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
