Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے کہ جس درخت کے سائے تلے بیٹھنا اسی کو کاٹ دینا پھر کہنا ووٹ کو عزت دو: چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ

یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے کہ جس درخت کے سائے تلے بیٹھنا اسی کو کاٹ دینا پھر کہنا ووٹ کو عزت دو: چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ

نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں لیکن عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جانا ان کا وطیرہ ہے، ان کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا، جس کام کیلئے لندن گئے ہیں وہ کریں

چودھری پرویزالٰہی کا ویژن زبان زدِ عام ہے جبکہ نواز شریف نے عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا: پیر ہارون زمان شاہ گھگہ

لاہور(18اکتوبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے پیر ہارون زمان شاہ کھگہ آزاد امیدوار این اے 147 ساہیوال نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ ان کے ہمراہ وقاص خان، پیر حسن شاہ شیرازی، رائے سجاد اور امجد حسن خان بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواز شریف جس جمہوریت کے درخت کے سائے میں بیٹھتے ہیں اسی کو کاٹتے ہیں یہ کون سا بیانیہ ہے ویسے نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں لیکن جب جمہوریت کو پروان چڑھانے کا وقت آتا ہے تو عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں پھر کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا جس کام کیلئے لندن گئے ہیں وہ کریں۔ پیر ہارون شاہ کھگہ نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا ویژن آج زبان زدِ عام ہے، جو عزت آپ کے گھر سے ملتی ہے کہیں اور سے نہیں ملتی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *