سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے آجاسم شریف کی ملاقات
October 24, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
71 Views
ایمرجنسی میں مفت ادویات ملنے کا اعلان سننے کیلئے عوام ترس گئی ہے، عوام آپ کے فلاحی کاموں کو آج یاد کر رہی ہے: آجاسم شریف
لاہور(24اکتوبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے آجاسم شریف نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آجاسم شریف نے کہا کہ عوام آج بھی بطور وزیراعلیٰ کئے گئے آپ کے عوامی فلاحی منصوبوں کو یاد کرتی ہے، 1122 جیسے ادارے کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں سپیکر پر اعلان کیے جاتے تھے کہ یہاں ادویات فری ملتی ہیں آج عوام اس آواز کو سننے کیلئے ترس رہی ہے، موجودہ صورتحال میں عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہو گا۔

