Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا، گلگت بلتستان کی عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں: چودھری پرویزالٰہی، کامل علی آغا

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا، گلگت بلتستان کی عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں: چودھری پرویزالٰہی، کامل علی آغا

گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی کا درجہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ نے دیا، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، ڈرائی پورٹ، گورننس لاز میں تبدیلی کا اختیار اور سات ہزار کلو میٹر شاہراہیں تعمیر کرنے کا کریڈیٹ پاکستان مسلم لیگ کو جاتا ہے

گلگت بلتستان عوام کی ملک کیلئے دی گئی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں دوسرے صوبوں کے برابر حقوق دیئے جائیں: سردار وقاص موکل، رانا ممتاز اور چودھری نثار اقبال بٹر کی شمولیت کے موقع پر گفتگو

لاہور (29اکتوبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردار وقاص موکل، قصور سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی رانا ممتاز اور گوجرانوالہ سے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چودھری نثار اقبال بٹر نے یہاں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خواجہ وقارالحسن اور رانا لیاقت علی خان بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی کا درجہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ نے دیا تھا، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، ڈرائی پورٹ، گورننس لاز میں تبدیلی کا اختیار اور سات ہزار کلو میٹر شاہراہیں تعمیر کرنے کا کریڈیٹ پاکستان مسلم لیگ کو جاتا ہے جبکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے گلگت بلتستان پر حکومت تو کی لیکن صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ محروم طبقہ کی آواز کو بلند کیا ہے عوام کی ترجمانی ہی ہماری سیاست کا محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کیلئے زور شور سے کام جاری ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا ہے گلگت بلتستان کی عوام سوچ سمجھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے اور ووٹ کا حق استعمال کرے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ملک کیلئے دی گئی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں لہٰذا ان کو دوسرے صوبوں کے برابر حقوق ملنے چاہئیں۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی ترجمان جماعت ہے جو عوامی مسائل کو حل کرنا عوام کی خدمت سمجھتی ہے، ہم کبھی کسی کو تنہا نہیں چھوڑتے۔ سردار وقاص موکل، رانا ممتاز اور نثار اقبال بٹر نے کہا کہ ہم چودھری پرویزالٰہی کے ویژن سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں عوامی خدمت کیلئے شامل ہوئے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *