چودھری شجاعت حسین کی مزاج پرسی کیلئے صدر عارف علوی، گورنر سندھ، چیئرمین سینیٹ، ڈاکٹر عبدالقدیر، شیخ رشید، چودھری نثار کے فون

چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین سے ہسپتال میں روحیل اصغر، کاشف محمود، خواجہ سلمان، مخدوم عثمان، زبیر چٹھہ، گوہر اعجاز، اسلم اقبال، محمود الرشید، حلیم عادل شیخ کی ملاقات

لاہور(09نومبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی مزاج پرسی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ، مختلف سیاسی رہنماؤں اور اہم سماجی شخصیات کی سروس ہسپتال آمد اور ٹیلیفون پر ان کی خیریت دریافت کرنے اور نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شافع حسین اور سالک حسین چوتھے روز بھی ہسپتال میں موجود رہے اور بڑی تعداد میں ہسپتال آنے والی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ ٹیلیفون کرنے والوں کو چودھری شجاعت حسین کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ اظہار تشکر کرتے رہے جبکہ حسین الٰہی ایم این اے، حسن الٰہی، چودھری ریاض اصغر، میاں عمران مسعود بھی ہسپتال میں موجود تھے۔ پیر کو فون کرنے والوں میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان بھی شامل تھے جنہوں نے چودھری شجاعت حسین کی باکمال سیاسی بصیرت اور ان سے اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا اور ان کی جلد از جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے ہسپتال آنے والوں میں ن لیگ کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر، صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ارکان پنجاب اسمبلی کاشف محمود، خواجہ سلمان رفیق، مخدوم عثمان محمود، رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، ممتاز صنعتکار زبیر چٹھہ، گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز کے علاوہ سابق اپوزیشن لیڈر رانا اکرام ربانی، سابق ایم پی اے آجاسم شریف، چودھری سلیم بریار، میاں منیر، شیخ عمران، ذوالفقار پپن، شیخ عمر، رانا خالد، صدف بٹ، ارشاد بی انجم، محمد محفوظ، سہیل سرفراز چیمہ، شکیل عطاء ورک، ساجد دلشاد اور دیگر شخصیات کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

Share