خوشحال کسان، خوشحال پاکستان ہمارا ایمان اور عہد ہے: مونس الٰہی

الحمدللہ گندم کی قیمت میں اضافہ کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں ہماری جماعت کی کوششیں رنگ لے آئیں

لاہور(10نومبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان مسلم لیگ کی کسان دوست کوششیں رنگ لے آئیں اور سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیرقیادت پنجاب اسمبلی میں گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من سے بڑھا کر 2000 روپے فی من مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کیا ہے کیونکہ ہمارا ایمان اور عہد ہے کہ خوشحال کسان، خوشحال پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ اس کا واضح ثبوت پنجاب میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کیے گئے مثالی اقدامات ہیں جن کے نتیجہ میں پنجاب اور کسان خوشحال ہوا کیونکہ سستی بجلی، ٹیل تک پانی، مالیہ کی معافی، سستے قرضے، کھادیں فراہم کی گئیں اور امدادی قیمت پر چاول اور گندم کے دانہ دانہ کی خریداری یقینی بنائی گئی۔

Share