ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آپ کا ووٹ چوری کرنے گلگت بلتستان آئے ہیں: کامل علی آغا

محلات میں رہنے والوں کو معلوم نہیں کہ غریب دو وقت کی روٹی کیسے کماتا ہے، گلگت بلتستان کے مسائل کسی سے چھپے نہیں: انتخابی جلسہ سے خطاب

لاہور(12نومبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے گلگت بلتستان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کے جذبات سے کھیل کر اور ملک کی دولت لوٹ کر لندن میں بیٹھے نوازشریف کسی کے خیرخواہ نہیں، پاکستان مسلم لیگ عوامی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، ہمارے نمائندے کیپٹن (ر) شفیع آپ کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائیں گے، ہماری قیادت نے ہمیشہ ریاست اور اس کے اداروں کا ساتھ دیا ہے، ریاست سب سے پہلے ہمیں مقدم ہے، آپ اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع کرنے کی بجائے ریاست کے نمائندے کیپٹن (ر) شفیع کو ووٹ دیں، انشاء اللہ کامیابی ضرور ملے گی۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے مسائل کسی سے ڈھکے چھپے ہیں، آج ووٹ کی عزت کا نعرہ لگانے والے ایک بار پھر آپ کا ووٹ چوری کرنے آئے ہیں، محلات میں رہنے والوں کو معلوم نہیں کہ غریب دو وقت کی روٹی کیسے کماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری ختم کرنے اور آپ کے مسائل حل کرنا ہماری جماعت کے منشور میں شامل ہے۔

Share