چودھری شجاعت حسین کی عیادت کا سلسلہ جاری، نوازشریف کا گلدستہ، خواجہ آصف، پرویز ملک، لیاقت بلوچ بھی ہسپتال پہنچے

چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین سے مزاج پرسی کیلئے آنے والوں کی ملاقاتیں، جلیل شرقپوری، وقاص موکل، مخدوم عثمان، کاشف محمود، مخدوم علی اکبر بھی شامل تھے

لاہور(12نومبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی طبیعت میں بہتری اور ان کی مزاج پرسی کیلئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور شافع حسین ساتویں روز بھی ہسپتال میں موجود رہے اور انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی طبیعت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جبکہ مزاج پرسی کیلئے آنے والی شخصیات سے بھی ملاقاتوں میں مصروف رہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی جانب سے عیادت کیلئے خواجہ محمد آصف سروسز ہسپتال پہنچے اور انہوں نے میاں نوازشریف کی جانب سے گلدستہ بھی پیش کیا۔ مزید برآں جمعرات کو ہسپتال آنے والوں میں ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری، ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک ایم این اے، ناصر بوسال ایم این اے، احمد بخش تارڑ، جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما لیاقت بلوچ، ارکان اسمبلی مخدوم عثمان محمود، کاشف محمود، مخدوم علی اکبر، سردار وقاص موکل، ممتاز صحافی و تجزیہ کار افتخار احمد، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، عبدالمعین علوی، رانا منان، شیخ فیصل، بلال شیرازی، اعجاز گوندل، قیصر امین بٹ اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ خواجہ آصف اور لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کو انتہائی نفیس شخصیت قرار دیا، ان کی سیاسی بصیرت اور قومی و ملکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے چودھری صاحب کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Share