سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، وہ ایک منجھے ہوئے نفیس سیاستدان ہیں، اللہ انہیں جلد صحت یابی عطا فرمائے

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال

لاہور(14نومبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وارث بیگ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور عبدالقدوس بزنجو نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور نفیس شخصیت کے مالک ہیں، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں اور اس وقت ملکی سیاست میں ان کی بصیرت کی اشد ضرورت ہے، مشکل وقت میں ان کی دانشمندی سے بہت آسان حل نکل آتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ چودھری شجاعت حسین کی تیزی سے رو بہ صحت ہیں، مستند ڈاکٹروں کی ٹیم بہت اچھے طریقے سے ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہے، انشاء اللہ وہ جلد گھر واپس آ جائیں گے۔

Share