چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا نوازشریف، شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، درجات کی بلندی کیلئے دعا

والدہ سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نعمت نہیں یہ اللہ کا حسین تحفہ ہے

لاہور(22نومبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نعمت نہیں، والدہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے بندے کیلئے حسین تحفہ ہے۔

Share