چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور سالک حسین کا دانیال عزیز کے والد چودھری انور عزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا دانیال عزیز کو ٹیلیفون، دنیا میں والد سے بڑا کوئی سہارا نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے

لاہور(23نومبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین نے سابق وفاقی وزیر چودھری دانیال عزیز سے ان کے والد چودھری انور عزیز کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے دانیال عزیز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں والد سے بڑا کوئی سہارا نہیں ہوتا، انہوں نے ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ عوامی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی، ان کی پارلیمانی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مسلم لیگی قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share